18 نومبر 2012 - 20:30

صہیونی ریاست نے اپنے جنگی طیارے کاملبہ تلاش کرنے کی وسیع کوششیں شروع کردی ہیں۔ صہیونی ریاست نہایت وسیع پیمانے پر جنگي طیارے کاملبہ تلاش کررہی ہے۔

المنار کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست کے بیس طیارے اور جنگي جہاز حماس کے ہاتھوں تباہ ہونے والے جنگي طیارے کا ملبہ تلاش کررہے ہیں۔ واضح رہے فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے صیہونی طیارے کو مارگرانے کی ویڈیو تصویر نشر کی ہے۔ ادھر تحریک جہاد اسلامی نے پہلی مرتبہ کندھے پر رکھ کر فائر کئے جانے والے میزائل کی تصویر بھی نشرکی ہے۔ تحریک حماس نے صہیونی ریاست کے ایف سولہ جنگي طیارے کو مار گرانے کے بعد اس کے دو پائلٹوں کو گرفتار کرلیا ۔ واضح رہے حماس نے صیہونی حکومت کے دو جنگي طیارے مار گرائے ہیں۔ حماس نے ایک ڈرون طیارہ بھی مار گرایا تھا جس کی تصویر بھی نشر کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110